قومی اسمبلی اجلاس میں عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024ءپیش کر دیئے گئے

91

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی اجلاس میں عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024ءپیش کر دیئے گئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے شہریت ایکٹ 1926ءمیں مزید ترمیم کا بل عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت ایکٹ 1951ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024ءپیش کئے۔