قومی اسمبلی خواتین پارلیمانی کاکس وفد کی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن( ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات

116
Abdul Khaliq Khan Achakzai
Abdul Khaliq Khan Achakzai

کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی خواتین پارلیمانی کاکس کے وفد نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ عبد الخالق خان اچکزئی نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے ہم سب کو مل کر اسی طرح کام جاری رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں خواتین کی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں خواتین کے لیے زیادہ جامع اور معاون ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے ہم نہ صرف صوبے میں خواتین کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں بلکہ سب کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے وفد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔