اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،قبل ازیں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست 2024 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔