قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع

99

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ریلوے،داخلہ سمیت 8 مختلف وزارتوں پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے وزارتوں اور ڈویژن کے آئندہ مالی سال کے مطالبات زر ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ اپوزیشن کی جانب سے 8 وزارتوں پر کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئیں ہیں۔ ان میں کابینہ سیکرٹریٹ، تعلیم، صحت، خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن، داخلہ، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اورریلوے شامل ہیں۔ ان کی منظوری آخر میں لی جائے گی۔ یہ عمل ہفتہ کو بھی جاری رہے گا۔