قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر 206 اراکین نے بحث میں حصہ لیا جبکہ 47گھنٹے 39 منٹ بحث ہوئی، حکومت کی جانب سے 130 ممبران نے 29 گھنٹے 23 منٹ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 76 اراکین نے 18 گھنٹے 16 منٹ بحث میں حصہ لیا۔
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر 206 اراکین نے بحث میں حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر 206 اراکین نے بحث میں حصہ لیا جبکہ 47گھنٹے 39 منٹ بحث ہوئی، حکومت کی جانب سے 130 ممبران نے 29 گھنٹے 23 منٹ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 76 اراکین نے 18 گھنٹے 16 منٹ بحث میں حصہ لیا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میڈیا ونگ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی بجٹ پر جاری بحث کے چھٹے روز جمعرات تک ایوان میں 47 گھنٹے 39 منٹ بحث ہوئی۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 جون کو ایوان میں 5 گھنٹے 47 منٹ بحث ہوئی جبکہ 21 ممبران نے اس میں حصہ لیا۔ 14 جون کو 8 گھنٹے 52 منٹ بحث ہوئی جس میں 41 ممبران نے حصہ لیا۔ 15 جون کو 8 گھنٹے 23 منٹ اور 39 ممبران، 16 جون کو 9 گھنٹے 2 منٹ جبکہ 38 ممبران نے بحث میں حصہ لیا، 17 جون کو ایوان میں 9 گھنٹے 45 منٹ بحث ہوئی جس میں 43 ممبران جبکہ 18 جون کو 5 گھنٹے 50 منٹ بحث ہوئی جس میں 24 ممبران نے حصہ لیا۔
اس طرح کل 206 ممبران نے بحث میں حصہ لیا، ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 63، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی 46، ایم کیو ایم پاکستان کے 17، پاکستان مسلم لیگ، استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی کے ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار نے حکومتی سائیڈ سے بحث میں حصہ لیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کل 89 ممبران نے حصہ لیا ان کیلئے ایوان میں 10 گھنٹے 41 منٹ اور 26سیکنڈ کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے 7 گھنٹے 36 منٹ 48 سیکنڈ زائد وقت بحث میں حصہ لیا۔
اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اور آزاد 62 ایس آئی سی، ایم ڈبلیو ایم ، پی کے میپ ، نیشنل عوامی پارٹی کے ایک ایک جبکہ جے یو پی کے 10 اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے ایک گھنٹہ 16 منٹ ، بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹہ 11 منٹ بحث میں حصہ لیا۔ ایوان میں سب سے کم وقت سعیدہ جمشید نے 3منٹ بحث میں حصہ لیا۔








