26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اے بی این...

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اے بی این نیوز سے وابستہ پی ٹی آئی بیٹ رپورٹر سے ٹیلیفونک رابطہ ، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اے بی این نیوز سے وابستہ پی ٹی آئی بیٹ رپورٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

قائد حزب اختلاف کے ترجمان کے مطابق عمر ایوب خان نے زاہدہ رائو سے بات کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین قدرت کا تحفہ ہیں

- Advertisement -

ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں