قومی اسمبلی میں ایران کے شہر سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانی محنت کشوں اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کیلئے فاتحہ خوانی

85

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایران کے شہر سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانی محنت کشوں اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان محنت کشوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، حکومت پاکستان نے یہ معاملہ ایران کی حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا ہے، اس کی جب تحقیقاتی رپورٹ آئے تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس ایوان کو بھی مہیا کی جائے۔

سپیکر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے کہا کہ وہ ان 8 پاکستانی محنت کشوں، سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد ، کے پی کے میں شہید ہونے والے دو سکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کرائیں جس پر انہوں نے فاتحہ خوانی کرائی۔