34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے...

قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے غیرقانونی اوریکطرفہ فیصلہ کے خلاف متفقہ قراردادکی منظوری

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے غیرقانونی اوریکطرفہ فیصلہ کے خلاف متفقہ قراردادکی منظوری دیدی۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرآبی وسائل محمدمعین وٹو نے اس حوالہ سے قراردادپیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے قراردارایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔

قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان اس رائے کا اظہار کرتا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اعلان جس کے تحت اس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے، کی سختی سے مذمت کی جائے۔ یہ اقدام معاہدے کی صریح خلاف ورزی اور واضح طور پر ایک جنگی اقدام کے مترادف ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیرنے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی لائف لائن ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں