26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد کی متفقہ منظوری

قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد کی متفقہ منظوری

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ کے خاتمے کے یکطرفہ اعلان اور پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کے حوالے سے بے بنیاد کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے مذمتی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قرار داد پیش کی جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ اس واقعہ کو بھی بھارت کی طرف سے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استمال کیاجارہا ہے۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی پوری اہلیت رکھتا ہے اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت،بشمول آبی دہشت گردی اور فوجی اشتعال انگیزی کا فروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام امن کے لئے پرعزم ہیں تاہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کی خودمختاری ،سلامتی اور مفادات سے کھیلے۔ قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا کہ پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں ٹارگٹ قتل پر بھارت کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے پر اس کو جوابدہ بنایا جائے۔قرارداد میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہی ہیں، کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں