قومی اسمبلی میں دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024 سمیت تین بل پیش

105

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024 سمیت تین بل پیش کردیے گئے ۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں صاحبزادہ صبغت اللہ نے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔

شائستہ پرویزملک نے اسلام آبادانضباط محافظت صحت ترمیمی بل 2024 اورپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل ترمیمی بل پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ نورمقدم کیس کے حوالے سے یہ کیس اہم ہے کیونکہ اس قتل کا ملزم ظاہرجعفرتھراپسٹ تھا اوراسے بھی پی ایم ڈی سی نے لائسنس جاری کردیاتھا۔