اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں رواں مالی سال 2024-25ء کی 1 ارب 57 کروڑ 47 لاکھ 24 ہزار روپے کی ریگولر اور ضمنی گرانٹس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں صدر کا عملہ خانہ داری اور الائونسز (پبلک) 8 کروڑ 40 لاکھ، سپریم کورٹ 15 کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار، اسلام آباد ہائیکورٹ 2کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار، الیکشن 1 ارب 31 کروڑ 76 لاکھ 87 ہزار روپے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔