ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی

117

اسلام آباد ۔18 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی کردی گئی۔ جمعہ کو سپیکر نے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد پرویز ملک‘ محمود بشیر ورک‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ اقبال محمد علی خان‘ نعیمہ کشور خان اور ڈاکٹر غازی گلاب جمال سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔