اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں اور نیلم ویلی سمیت ملک بھر میں حادثات کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے کہنے پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔