34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں صدر نشین اور وزیر مملکت برائے دا خلہ طلال...

قومی اسمبلی میں صدر نشین اور وزیر مملکت برائے دا خلہ طلال چوہدری میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں صدر نشین اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،جس پر ارکان محظوظ ہوتے رہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلہ فاروقی کے وزارت اطلاعات سے متعلق سوال کے جواب میں صدر نشیں نے طلال چوہدری سے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں گے جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے وزارت کا چارج دے دیں میں آئندہ اجلاس میں جواب دے دوں گا۔اس پر صدر نشیں نے کہا کہ آپ کو اس سوال کی حد تک میں چارج دے دیتا ہوں۔بعد ازاں صدر نشیں نے وزیر اطلاعات کے انے تک وزارت سے متعلقہ سوال موخر کردیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں