اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر مار کھا رہے تھے اور عمران خان بنی گالہ میں سو رہے تھے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ عمران خان نے خود کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں لوگ دھرنوں سے تنگ آ گئے ہیں۔