- Advertisement -
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان علیل ہو گئے، ڈبل نمونیا کی تشخیص کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ مجھے وائرل ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، اس موقع پر قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ، پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے بھرپور جوابی کاروائی کریں کیونکہ فاشسٹ مودی اور بھارت کو فیصلہ کن اور سخت کارروائی کی زبان سمجھ آتی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593857
- Advertisement -