اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں منگل کو مختلف قائمہ کمیٹیوں کی 14 رپورٹس پیش کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو البیرونی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025،ریگولر کئے گئے سول سرونٹس اور ملازمین کے حقوق کے حقوق کے تحفظ کا بل 2024،علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں تھیلیسمیا کی لازمی اسکریننگ بل 2025،ماحولیاتی جوابدہی بل 2024،واہ ادارہ برائے جدید علوم واہ کینٹ بل 2025،آربٹ ادارہ برائے منیجمنٹ و ٹیکنالوجی بل 2025،راول بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025،
دستور ترمیمی بل 2024 آرٹیکل 51 اور 106،دستور ترمیمی بل 2024 آرٹیکل 175 اور 215، یورپی ممالک کو چاول کی برآمدات میں شدید رکاوٹوں کے نتیجے میں قومی خزانہ کو نقصان سے متعلق توجہ دلائو نوٹس ،مون سون کے موسم میں کے الیکٹرک کے بجلی کی تقسیم وترسیل کے نظام کے بیٹھ جانے اور متعدد افراد کو کرنٹ لگنے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس،یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متعلق توجہ دلائو نوٹس سمیت دیگر پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔