28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کرکے فلسطین کے معاملہ پر بحث...

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کرکے فلسطین کے معاملہ پر بحث شروع کردی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کرکے فلسطین کے معاملہ پر بحث شروع کردی گئی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چیف وہپس کی رائے پر فلسطین میں تازہ بمباری اور اس پردنیا بھر میں احتجاج پر وقفہ سوالات معطل کرکے فلسطین کے مسئلہ پر بحث کی تحریک منظور کرلی گئی۔پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران کبھی نہیں ہوا کہ اس کو چھوڑ کر کسی اور معاملہ کو زیر بحث لایا جائے۔پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے

فلسطینوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اس معاملہ کو زیر بحث لایاجائے۔پیر کو 30 ممبران نے کینالز والے معاملہ پر بحث میں حصہ لیا ،آپ کی پارٹی نے واک آؤٹ کیا۔ابھی فلسطین کے معاملہ پر توجہ رکوز کریں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں جوابات کے لئے ہم تیار ہیں تاہم فلسطین کا مسئلہ اہم ہے،دنیا میں اس پر احتجاج ہورہا ہے۔اس ایوان میں بھی اس پر بحث ہونی چاہیے۔یہ پیغام جانا چاہئے کہ پورا پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے۔حفیظ الدین نے کہا کہ اہم مسئلہ ہے،اس پر پاکستان سےایک مضبوط پیغام جانا چاہئے۔اس کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں