قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء میں قاعدہ 122 میں ترمیم متعلقہ کمیٹی کے سپرد

116

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 122 میں ترمیم متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔

منگل کو سید نوید قمر نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 122 میں دوسری سطر میں آنے والی عبارت مالیاتی بل کے علاوہ حذف کر دی جائے گی اور اس کے بعد یہ جملہ’’مگر شرط یہ ہے کہ مالیاتی بل کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ بل پیش کرنے کے 15 دن کے اندر ایوان میں پیش کی جائے گی‘‘، شامل کر دیا جائے۔

وزیر قانون کی جانب سے اس کی مخالفت نہیں کی گئی جس پر سپیکر نے اسے کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے۔ اسی طرح سید رفیع اللہ کی قاعدہ 70 میں موجودہ اجلاس کے دوران اسے برخاست کئے جانے سے ایک دن قبل تک کو عبارت برخاست کئے جانے کے دن تک سے تبدیل کئے جانے کی ترمیم بھی کمیٹی کے سپرد کر دی۔