قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پراپوزیشن کو سبکی کا سامنا، اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود جھوٹ بولا جا رہا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

78
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پیر کو بھی کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں اور ان پرعمل درآمدبھی ہواہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات جاری تھا کہ اس دوران اپوزیشن کے رکن جمشید خان نے کورم کی نشاندہی کی، گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نکلی جس پرسپیکرنے ایوان کی کارروائی جاری رکھی۔سپیکرنے کہاکہ انہوں نے اپوزیشن کے رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے اوروہ رکن ایوان میں ہے اس سے پہلے بھی میں نے 11ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے تھے، اس کے باوجودجھوٹ بولاجارہاہے کہ میں پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کررہا، اگریہ روش جاری رہی تومیں بائی دا بک چلوں گا۔

انہوں نے کہاکہ ہائوس ایڈوائرزی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہواتھا کہ وقفہ سوالات کے دوران پوائنٹ آف آرڈر یاکورم کی نشاندہی نہیں ہوگی مگراس کے باوجود بار بار یہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قاعدے کے رو سے وقفہ سوالات اورایجنڈا نمٹانے کے بعد نکتہ اعتراض پربات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، اس کے باوجود وقفہ سوالات کے بعد میں نکتہ اعتراض پرمائیک دیتاتھاتاہم اب مجھے مجبورکیاجارہاہے کہ میں قاعدے کے مطابق چلوں۔