اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس پیش کر دیئے گئے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یک بعد دیگرے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس، 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس، 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس، 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس، 2023، فوجداری قانون (ترمیمی) آرڈیننس، 2023، نجکاری کمیشن (ترمیمی) آرڈینس 2023ء اور ٹیلی مواصلات ایپلیٹ ٹربیونل کا قیام آرڈیننس 2023ء پیش کئے۔