قومی اسمبلی نے اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کے اتھارٹی بل 2021ء کی منظوری دیدی

105

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کے اتھارٹی بل 2021ء کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کی اتھارٹی بل 2021ء زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی مختلف شقوں کی ایوان سے منظوری حاصل کی۔ بل کی بعض شقوں میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ترامیم پیش کیں جو منظور کرلی گئیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کی اتھارٹی بل 2021ء منظور کیا جائے۔قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔