اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے افراد کی سمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل 2024 منظور کر لیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس وقفہ کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی ۔ایوان سے منظوری کے بعد وفاقی وزیر نے افراد کی سمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 ایوان میں پیش کیا ۔ ایوان میں ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی ۔