36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 اور گھرکی ادارہ...

قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 اور گھرکی ادارہ برائے سائنس وٹیکنالوجی بل 2024 کی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 اور گھرکی ادارہ برائے سائنس وٹیکنالوجی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا قاسم نون نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024قائمہ کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا، پارلیمانی سیکرٹری نے بل کی مخالفت نہیں کی،بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔

ثمینہ خالدگھرکی نے گھرکی ادارہ برائے سائنس وٹیکنالوجی بل 2024قائمہ کمیٹی سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا ،پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ایوان نے بل پرعالیہ کامران کی ترمیم کومستردجبکہ آغارفیع اللہ کی ترمیم کی منظوری دی،ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596461

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں