- Advertisement -
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے خصوصی ٹیکنالوجیز زون اتھارٹی(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دیدی۔پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے خصوصی ٹیکنالوجیززون اتھارٹی(ترمیمی) بل 2025سینیٹ سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596241
- Advertisement -