24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے زکوٰۃ وعشر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے زکوٰۃ وعشر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی نے زکوٰۃ وعشر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے اسلام آباد کی حد تک اس کے اطلاق میں زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔وفاقی وزیر نے اس کی مخالفت نہیں جس کی اجازت ملنے پر ڈپٹی سپیکر نے شق وار منظوری لی اور بعد ازاں شازیہ مری نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں