24.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے سانحہ بولان کی مذمت، سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو...

قومی اسمبلی نے سانحہ بولان کی مذمت، سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو خراج تحسین کی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے جعفرایکسپریس پردہشت گردی کے حملہ کی مذمت، دہشت گردی کی کو شش کو ناکام بنانے میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو خراج تحسین اور ان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے اس حوالہ سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے قراردادپیش کی جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکنگ اور دہشت گردی کے ان تمام مظاہر کی سختی سے مذمت کرتا ہے جو شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور قوم کے امن کو متاثر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایوان اس عزم کااعادہ کرتاہے کہ دہشت گردی کو ملک کے ہر کونے سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور یہ یقین دہانی کراتا ہے کہ کو ئی گروہ، فرد یا نظریہ جو ہماری قوم کی سلامتی، خوشحالی اور خودمختاری کو کمزور کرنے کی کو شش کرے گا، اسے ملک کی حدود میں خوف، نفرت اور تشدد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایوان عزم کرتاہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی کی سرگرمی کو نظر اندازنہیں کیاجائیگا اور دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انتھک محنت کرے گا۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جو لوگ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کو شش کریں گے انہیں قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ ایوان اس سانحہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتاہے ان کی بہادری، قربانیوں اور حب الوطنی سراہتا وتسلیم کرتا ہے ۔ ایوان پاکستان کی فوج، فضائیہ، ایف سی، ایس ایس جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ان کی غیر متزلزل لگن، بہادری اور قربانیوں کے لئے صدق دل سے مشکورہے

جنہوں نے شہریوں کی جانوں کو بچانے اور پاکستان کے اتحاد کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں ان کی جرات مندانہ کو ششوں نے ہمارے سکیورٹی فورسز کے اس عزم اور تیاری کا اعادہ کیاہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572036

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں