38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے سی ایس ایس امیدواروں کیلئے عمر کی حد5سال بڑھانے...

قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امیدواروں کیلئے عمر کی حد5سال بڑھانے کی قراردادکی منظوری دیدی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے سی ایس ایس کے امتحان کیلئے امیدواروں کیلئے عمر کی حد5سال بڑھانے اور2026سے امیدواروں کی عمر کی حد35سال مقررکرنے کی قراردادکی منظوری دیدی ۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نوشین افتخارنے رولزمعطل کرنے اورقراردادپیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نیقرارداد ایوان میں پیش کی ، قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ سی ایس ایس کے امیدواروں کیلئے عمرکی حدمیں 5سال کی رعائت دی جائے اور2026سے تمام امیدواروں کیلئے عمرکی بالائی حد 35سال جبکہ مواقع کی تعداد 5کرنے کیلئے اقدامات کئے جائے ۔ ایوان نے قراردادکی منظوری دیدی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597775

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں