قومی اسمبلی نے قانون شہادت (ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی

164
قومی اسمبلی نے قانون شہادت (ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قانون شہادت (ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ قانون شہادت (ترمیم) بل 2022ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بل کی یکے بعد دیگرے تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ قانون شہادت (ترمیمی) بل 2022ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔