27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025کی منظوری دیدی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025کی منظوری دیدی۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 سینیٹ سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔قبل ازیں اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ یہ پرانابل تھا جس کوگزشتہ حکومت نے بھی پاس کیاتھا مگرسینیٹ نے اس کی منظوری نہیں دی تھی، بعدازاں اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگئی اوریہ بل زیرالتوارہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کے حوالہ سے اہمیت کاحامل ہے اوراس حوالہ سے عدالت عظمیٰ سے بھی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ایک کمیشن کاقیام وقت کی ضرورت ہے،اس حوالہ سے عامر جیوا سمیت اقلیتوں کے اراکین نے تعاون کیاتھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے ایم این ایز کوبھی بلایاتھا اور مجھے خوشی ہیں کہ اس بل پرسب نے اتفاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کمیشن آزادہو گا جس میں صوبوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

کمیشن کے سربراہ کاتقررپارلیمان کی صوابدید پرہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس بل پر6سال تک بحث ہوئی ہے اورایک ایک نکتہ پربات چیت ہوئی ہے۔عامرجیوا نے کہاکہ آج اقلیتوں کیلئے اہمیت کاحامل دن ہے۔ سپیکرنے کہاکہ 5مئی کوجب بل آیا تھا توہم نے ممبران میں سرکولیٹ بھی کیاتھا،میں تجویز دوں گا اورمیری خواہش ہوگی کہ اس کومنظورکیا جائے۔ وزیردفاع نے کہاکہ یہ اقلیتوں کامسئلہ ہے اوربل سارے مراحل سے گزرکراسمبلی میں آیا ہے، ملک کو اتحادکی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں