قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں کے 4573 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر کی منظوری دے دی

46

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے وزارت دفاع سمیت مختلف وزارتوں کے 4573 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں ایوی ایشن ڈویژن کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 72 لاکھ 27 ہزار روپے مالیت کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی سپیکر نے ایوان سے منظوری لے لی۔ عائشہ غوث پاشا نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے دس ارب 19 کروڑ 59 لاکھ 69 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں وزارت ماحولیات کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 60 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 5 ارب 26 کروڑ 17 لاکھ 97 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 4 ارب 29 کروڑ 92 لاکھ 54 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنل کنٹونمنٹ و گیریژن کیلئے 8 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار روپے کا مطالبہ پیش کیا جس کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔

ڈیفنس سروسز کیلئے 1563 ارب روپے کا مطالبہ زر وزیر مملکت نے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں وزارت اقتصادی امور کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 68 کروڑ 10 لاکھ 62 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے اقتصادی امور ڈویژن کے متفرق اخراجات کیلئے 12 ارب 97 کروڑ 89 لاکھ 89 ہزار کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے 30 جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 20 ارب 74 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 66 ارب 2 کروڑ 50 لاکھ کا مطالبات زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کیلئے 14 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا 46 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے قومی ورثہ و ثقافت کیلئے دو ارب 43 کروڑ 83 لاکھ 53 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت خزانہ کے 2 ارب 60 کروڑ 99 لاکھ 69 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت کنٹرول جنرل آف اکائونٹس کے 9 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ 57 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے الائونسز اور پنشن کی مد میں 605 ارب 54 کروڑ 17 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے متفرق اخراجات سبسڈیز اور گرانٹس کی مد میں 1057 ارب 43 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے ریونیو ڈویژن کے 5 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 34 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے انسانی حقوق ڈویژن کے 1 ارب 65 کروڑ 80 لاکھ 18 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت صنعت و پیداوار کیلئے 33ارب 63 کروڑ 14 لاکھ 24 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سیکرٹریٹ کیلئے 7 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 2ارب 82 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت اطلاعات و نشریات کے متفرق اخراجات کیلئے 6 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ 4 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیشن کیلئے8 ارب 4 کروڑ 78 لاکھ 70 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2 ارب 9 کروڑ 86 لاکھ 19 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 1ارب 14 کروڑ 21 لاکھ 60 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کیلئے 5 ارب 77 کروڑ 42 لاکھ 53 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کیلئے 22کروڑ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے فیڈرل شریعت کورٹ کیلئے 52کروڑ دس لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کیلئے 19کروڑ 62 لاکھ 57 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے قومی احتساب بیورو کے 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے ضلعی عدلیہ اسلام آباد کیلئے 77کروڑ 40 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے بحری امور کی وزارت کیلئے 1 ارب 17 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے انسداد منشیات ڈویژن کیلئے 3ارب 63 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے قومی اسمبلی کیلئے 3 ارب 45 کروڑ 32 لاکھ 76 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے سینٹ کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کیلئے 9 ارب 30 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کیلئے 5 ارب 73 کروڑ 78 لاکھ 5 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے قومی صحت’ خدمات’ ریگولیشن و کوآرڈینیشن کیلئے 19 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کیلئے 1 ارب 88 کروڑ 3 لاکھ 13 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت پارلیمانی امور کیلئے 48کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت منصوبہ بندی’ ترقیاتی و خصوصی اقدامات کیلئے 6 ارب 15 کروڑ 87 لاکھ 56 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے سی پیک اتھارٹی کیلئے کے 13کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کیلئے 2 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 364ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے پاکستان بیت المال کیلئے 23کروڑ 69 لاکھ 58 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت ریلوے کیلئے 45ارب 31کروڑ 50 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک ارب 28کروڑ 50 روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 11ارب 61 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کیلئے 78کروڑ 66 لاکھ 76 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت آبی وسائل کیلئے 2 ارب 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وفاقی متفرق سرمایہ کاری اور دیگر قرضے و ایڈوانسز کیلئے 101 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے ہوابازی ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 2 ارب 48 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے ماحولیاتی تبدیلی کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 9ارب 60 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت تجارت کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ارب 17کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت دفاع کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 2 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے سروے آف پاکستان کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 50کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے کے 2 ارب 20 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ترقیاتی اخراجات کیلئے تین ارب 13کروڑ 95 لاکھ 97 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 44ارب 17 کروڑ 89 لاکھ 7 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے نیووٹیک کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے قومی ورثہ و ثقافت کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 55کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت خزانہ کے ترقیاتی اخراجات کیلئے ایک ارب 65 کروڑ 99 لاکھ97 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے دیگر ترقیاتی اخراجات کیلئے 134 ارب 80 کروڑ 56 لاکھ 27 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے ریونیو ڈویژن کیلئے 3 ارب 18 کروڑ 86 لاکھ 39 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ 82ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی اخراجات کیلئے ایک ارب 33 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔وزیر مملکت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیشن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 6 ارب 33 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 3 ارب 47 کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔وزیر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ارب 81 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے انسداد منشیات ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 20کروڑ 79 لاکھ 17 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت قومی غذائی تحفظ تحقیق کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 10ارب 12 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے وزارت قومی صحت خدمات ریگولیشن و کوآرڈینیشن کیلئے 12 ارب 65کروڑ 9 لاکھ 97 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 50 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 5 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ 94 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 91 ارب 87 کروڑ 84 لاکھ 65 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے فیڈرل انوسٹمنٹ کیلئے 20 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وفاقی حکومت کے ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کیلئے 104 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ 24 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے وفاقی حکومت کے بیرونی ترقیاتی قرضہ جات اور ایڈوانسز کیلئے 49 ارب 71 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے سول ورک کے کیپٹل آئوٹ لے کیلئے 15 ارب 6 کروڑ 2 لاکھ 4 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

وزیر مملکت نے صنعتی ترقی کے کیپٹل آئوٹ لے کیلئے 2 ارب 85 کروڑ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر مملکت نے بحری امور ڈویژن کے کیپٹل آئوٹ لے کیلئے 3 ارب 46 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔