قومی اسمبلی نے وزارتوں اور ڈویژن کے آئندہ مالی سال کے 96 مطالبات زر کی منظوری دے دی

133

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے آئندہ مالی سال 21-2020ءکے 96 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ ان وزارتوں اور ڈویژن پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں جمع نہیں کروائی گئی تھیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا جس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے ایوان میں ان وزارتوں کے مطالبات زر پیش کئے۔ ان میں وزارت پٹرولیم، وزارت بجلی، خارجہ امور، ہاﺅسنگ و تعمیرات، انسانی حقوق، اطلاعات و نشریات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر وگلگت بلتستان، قانون، انصاف، احتساب بیورو، میری ٹائم افیئرز، انسداد منشیات، پارلیمانی امور، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، نجکاری کمیشن، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آئنگی، سائنس وٹیکنالوجی، ریاستیں و سرحدی علاقہ جات، وزارت آبی وسائل، وزارت تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، مواصلات، دفاعی پیداوار، اقتصادی امور ڈویژن شامل ہیں۔ ان وزارتوں پر پیش کئے جانے والے مطالبات زر کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔