34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے پاکستان نیوی اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق ترمیمی...

قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق ترمیمی بلز منظور کر لیے

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پیر کے روز اکثریتی ووٹوں سے پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا۔یہ بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا تھا جس کی اجلاس کے دوران شق وار منظوری دی گئی۔ایوان نے دھماکہ خیز مواد (ترمیمی) بل 2025 بھی منظور کر لیاجو وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا تھا۔ اس بل کو بھی شق وار اکثریتی حمایت سے منظور کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598893

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں