قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال 2023-24ء اور 30 جون 2024-25ء کے مجموعی طور پر 743 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے 87 ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری دیدی

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال 2023-24ء اور 30 جون 2024-25ء کے مجموعی طور پر 743 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے 87 ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ذیلی اداروں کے مجموعی طورپر یک بعد دیگرے گزشتہ مالی سال 2023-24ء اور 30 جون 2025ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2024-25ء کے ضمنی اور گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے زائد مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جن کی قومی اسمبلی نے منظوری دیدی۔