اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ مبذول نوٹسزکو نمٹایا گیا جبکہ ایجنڈا کے دیگر امور کو نمٹانے کے علاوہ مختلف جماعتوں کے اراکین نے نکتہ ہائے اعتراض پرمختلف مسائل اور امور پر بحث کی ۔ بعدازاں صدرنشین بلال اظہرکیانی نے اجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔