قومی اسمبلی کااجلاس پیرکی شام تک ملتوی

81

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کااجلاس پیرکی شام 5بجے تک ملتوی کردیاگیا۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعدجب صدرنشین بلال اظہرکیانی نے ایجنڈاکے دیگرامورکونمٹانا شروع کیا تواس دوران اپوزیشن کے رکن شاہدخٹک نے کورم کی نشاندہی کی،گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نہ نکلی جس پرصدرنشین نے اجلاس پیرکی شام 5بجے تک ملتوی کردیا۔