قومی اسمبلی کااجلاس 14 ستمبر کو ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان

99
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر لیے گئے از خود نوٹس پر عدالت عظمی میں آئین اور قانون کے مطابق دلائل دوں گا ، بابر اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا 27 واںسیشن ری شیڈول کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس اب پیر 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میںہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 7 ستمبر کو منعقد ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ پیر 14 ستمبر کو ہو گا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق اجلاس کا شیڈول ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے ری شیڈول کیاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت قومی اہمیت کے دیگر امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔