قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈے کی کارروائی مکمل کرنے پر اتفاق

106

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایجنڈے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ اس ہاﺅس کی پارلیمانی روایات ہیں۔ کسی رکن کو روک کر وزیر کو موقع دینا درست نہیں۔ گزشتہ روز اس وجہ سے ماحول خراب ہوا۔اگر کوئی رکن بات کرتا ہے تو اس کی بات سن کر جواب دیا جائے۔ آج نجی کارروائی کا دن ہے اس کا ایجنڈا مکمل کرایا جائے۔ رضا ربانی نے سینٹ میں یہ روایت قائم کی تھی کہ ایجنڈا مکمل کیا جاتا تھا