قومی اسمبلی کا اجلاس ، ایم این اے شہریار آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کرائی گئی

121

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے شہریار آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دعا کی گئی ۔ جمعے کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے شہریار آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایم این اے علی محمد کو ہدایت کی کہ وہ دعائےمغفرت کرائیں جنہوں نے دعائے مغفرت کرائی ۔