اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) ہفتہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی صبح تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس میں ہفتہ کو بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری رہے گی۔