قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد پیر کو صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا

8

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد پیر کو صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا ۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ پر عام بحث جاری رہے گی،

یہ بحث 21 جون تک جاری رہے گی جبکہ اسی روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ پر بحث سمیٹیں گے۔ فنانس بل 2025 کی منظوری 26 جون کو دی جائے گی۔