اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (کل)بروز بدھ دن، 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن تھا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل قانون سازی سمیت اہم امور نمٹائے گئے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی۔
کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ تک ملتوی کر دی۔ جب دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایوان کی کارروائی (آج) بدھ دن 2 بجے تک ملتوی کر دی۔