اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدکل(پیر کو )سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں وفاقی بجٹ2023-24 کے وفاقی بجٹ پر عام بحث شروع ہوگی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد بحث کا آغاز کریں گے۔قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا تھا۔