قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل )صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعدکل(پیر کو) صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا۔اجلاس میں وزیر خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر جاری عام بحث سمیٹی جائے گی۔ بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بیرون ملک بھیجے گئے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ایوان کو اپنے دورے …

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعدکل(پیر کو) صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا۔اجلاس میں وزیر خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر جاری عام بحث سمیٹی جائے گی۔

بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بیرون ملک بھیجے گئے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ایوان کو اپنے دورے سے آگاہ بھی کریں گے جبکہ آئندہ بجٹ 26-2025 کے ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔