قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی، نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت اپنے تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتوی کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کل مورخہ 9 اپریل 2026 بروز جمعرات بند رہیں گے۔