قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی

12

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس صبح 11 بجے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ پر جاری بحث سمیٹی۔ سینیٹ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر بحث کے علاوہ غیر تصویبی اخراجات پر بھی بحث ہوئی۔

بعد ازاں سپیکر نے اجلاس کل منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس میں (کل) منگل کو مختلف وزارتوں کے مطالبات زر کی منظوری لی جائے گی۔