اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سے شروع ہوگا، اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دورانیہ، ایجنڈا سمیت دیگر امور طے کئے جائیں گے۔