
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر 5 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس کے لئے 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر شذرا منصب،عقیل ملک اور دیگر کا ننکانہ صاحب میں تجاوزات،فضل محمد خان اور عامر ڈوگر کا چارسدہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں سے تباہی کے معاملہ پر توجہ دلائو نوٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔