اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو پارلیمینٹ ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس سے قبل ساڑھے تین بجے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کیمٹی کا اجلاس سپیکر لاﺅنج میں ہوگا۔