قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

116

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا اور اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس پیر کے روز دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔